Home » اردو » برلن میں یومِ یک جہتیِ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد
برلن میں یومِ یک جہتیِ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد

برلن میں یومِ یک جہتیِ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد


پاکستان ایمبیسی برلن نے یومِ یک جہتی ِ کشمیر کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان سید حسن جاوید نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خود ارادیت کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا اور کشمیریوں کی انصاف پر مبنی جدوجہد آخر کار کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ کئی ایک محاذوں پر لڑ ی جاتی ہے اور ہم سب کو ملکر آزادی کی اس جدوجہد میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی امداد کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور بیرونِ ملک میں مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بالخصوص اور دنیا میں بالعموم پائیدار امن کیلئے مسلہ کشمیرکا منصفانہ حل جلد از جلد ضروری ہے۔ کشمیر فورم برلن کے صدر طارق اعوان، کشمیر فری آرگنائزیشن برلن کے صدر ڈاکٹر صدیق کیانی اور پاکستانی نژاد جرمن طالبہ رُوب افتخار اور کشمیر فورم کے شکیل چغتائی نے اپنی اپنی تقاریرمیں کشمیریوں کی جدوجہداور ان پر ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی۔ انہو ںنے بین الاقوامی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکی طرف دلاتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بین الاقوامی قوتیں صرف معاشی فوائد کی خاطر کشمیر کے مسلہ سے صرف ِ نظر کر رہی ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ اہلِ پاکستان اور کشمیری یکجان اور دو قالب ہیں۔ آزادیِ کشمیر ایک نعرہ نہیں حقیقت ہے جس کا اِدراک دنیا کو آ ج نہیں تو کل کرنا ہو گا۔   ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندہ ڈاکٹر مائیکل گٹلاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ تمام ایسے قوانین جو خصوصی طور پر کشمیری عوام کو دبانے کیلئے بنائے گئے ہیں ختم ہونے چاہیے۔

برلن اور اسکے گردونواح میں مقیم پاکستانی اور کشمیری افراد مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کیطرف بین الاقوامی برادری کی توجہ دلانے کیلئے 7فروری بروز ہفتہ کو برلن کے مصروف بازار میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور جلوس  کا اہتمام کریں گے۔


****

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*